کراچی (آئی این پی) نجی ایئر لائن کی حج پرواز 20 گھنٹے تاخیر کے بعد جدہ سے کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق حج پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد حجاج جدہ سے کراچی پہنچ گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حجاج کو جدہ ایئر پورٹ پر شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ 30 جون کو آخری پرواز کے بعد حج آپریشن 2026 اختتام پذیر ہو جائے گا۔