اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کنکشنز بحال کر کے بہت غلط کیا گیا ہے،آپ دو قسم کے کنکشنز نہیں لگا سکتے، گیس کا ریٹ کیسے الگ ہوسکتا ہے۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر کوئی دو رائے نہیں ہوتی،جو آپ پر حملہ آور ہوگا آپ نے اس کا مقابلہ کر کے ختم کرنا ہے۔ افغانستان اور روس کے تعلقات اچھے ہیں اوریہاں جنگ ہورہی ہے،افغانستان کے عوام سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں، نوبت یہاں تک نہیں آنی چاہیے تھی،سرحدوں کی پالیسی کے حوالے سے صوبائی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔