ییل یونیورسٹی کی مکمل فنانس اسکالرشپس پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کے لیے

ییل یونیورسٹی کی مکمل فنانس اسکالرشپس پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کے لیے

پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ اب بغیر کسی مالی دباؤ کے امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے عالمی معیار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 یہ اسکالرشپس انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے دستیاب ہیں، جن کے تحت کامیاب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس، رہائش، کھانے پینے کے اخراجات، اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ییل یونیورسٹی ان خاندانوں کے طلبہ کو خصوصی اسکالرشپ دیتی ہے جن کی سالانہ آمدنی 65,000 ڈالر سے کم ہے۔ اس اسکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس، یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش، کھانے پینے کے اخراجات، اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔ یہ امداد عام طور پر 50,000 ڈالر سالانہ تک ہوتی ہے، لیکن بعض صورتوں میں 70,000 ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔اسکالرشپ تمام اہم اخراجات کا احاطہ کرتی ہے، جس میں مکمل ٹیوشن فیس کی معافی، رہائش، کھانے پینے کے انتظامات، مکمل طبی انشورنس، اور یونیورسٹی کی لائبریریوں، لیبارٹریز، اور تحقیقاتی مراکز تک رسائی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، طلبہ کو عالمی تعلیمی پروگرامز اور انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں، جو ان کے کیریئر اور علمی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

درخواست دہندگان کے لیے چند شرائط ہیں: یہ اسکالرشپ بین الاقوامی طلبہ، بشمول پاکستانی طلبہ کے لیے کھلی ہے۔ درخواست دہندگان کا تعلیمی ریکارڈ عمدہ ہو، اور وہ کسی تسلیم شدہ ادارے سے تعلیم حاصل کیے ہوں۔ انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے، جس کے لیے TOEFL میں کم از کم 100 یا IELTS میں 7.0 بینڈ درکار ہے۔ انڈرگریجویٹ طلبہ کو SAT یا ACT کے اسکور جمع کرانے ہوتے ہیں، جبکہ گریجویٹ طلبہ کے لیے GRE یا GMAT لازمی ہیں۔مزید برآں، مالی حیثیت ثابت کرنے کے لیے تصدیق شدہ مالیاتی دستاویزات اور اثاثوں کی تفصیل فراہم کرنا ضروری ہے۔ درخواست دہندگان کو ییل کی ویب سائٹ پر Common Application یا Coalition Application کے ذریعے درخواست دینی ہوگی، اور تمام ضروری دستاویزات جیسے تعلیمی اسناد، ذاتی بیان، ٹیسٹ اسکور، انگریزی مہارت کے نتائج، اور آمدنی کا ثبوت اپ لوڈ کرنا ہوگا۔