سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی دوسری برسی آج منائی جائے گی

    جہانیاں(آن لائن) پاکستان کے سابق وزیرخارجہ و سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی دوسری برسی 17نومبرپیر کو  منائی جائے گی۔ گوہر ایوب خان سابق صدر پاکستان ایوب خان کے بیٹے اور عمر ایوب خان کے والد تھے۔گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ گوہر ایوب خان نواز شریف کے دور حکومت میں 1997ء سے 1998ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔گوہر ایوب خان17نومبر2023ء کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔