مرغی کا گوشت سستا ہوگیا، نئی قیمت سامنے آگئی

مرغی کا گوشت سستا ہوگیا، نئی قیمت سامنے آگئی

لاہور میں دو روز کے وقفے کے بعد چکن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 635 روپے سے کم ہو کر 613 روپے فی کلو مقرر کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جس سے سرکاری نرخوں کے مطابق خریداری کرنے والے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چکن اب بھی سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات پر مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث صارفین کو مقررہ سرکاری قیمت پر معیاری چکن کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں ان پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا جا رہا۔ خریداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کروائے جائیں اور مقررہ قیمت پر معیاری مرغی کے گوشت کی فروخت یقینی بنائی جائے۔