پہلی مرتبہ جدید ٹرام لاہور میں چلنے کیلئے تیار

ٹائروں پر چلنے والی ٹرام مین بلیوارڈ گلبرگ تا قرطبہ چوک جائے گی
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید ٹرام لاہور میں چلنے کے لئے تیار ہے۔ٹائروں پر چلنے والی ٹرام مین بلیوارڈ گلبرگ تا قرطبہ چوک جائے گی۔جدید ٹرام چائنا چوک سے مال روڈ تا استنبول چوک روٹ کور کرے گی۔شہریوں کی سہولت کے لئے مزید 4جدید ٹرامز چین سے منگوائی جائیں گی۔لاہور پہنچنے والی پہلی وہیل بیسڈ ٹرام کی ٹیسٹ رن جاری ہے۔ ٹرام کے اندر مسافروں کے بیٹھنے کیلئے آرام دہ، کشادہ انتظام موجود ہے۔ ٹرام کے اندر مسافروں کے کھڑے ہونے کا بھی وسیع تر انتظام ہے۔جدید ٹرام کے کل 6دروازے، 3ایک جبکہ 3 دوسری جانب ہیں۔ٹرام میں دونوں جانب کشادہ اور آٹومیٹڈ سسٹم کے ڈرائیور کیبن ہیں۔