لاہور میں اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی: چین سے پہلی کھیپ پہنچ گئی

 ابتدائی طور پر ٹرام کو کینال روڈ پر چلایا جائے گا، ایک ٹرام 3باکسز پر مشتمل ، مکمل طور پر بجلی سے چلے گی،250افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود 
10منٹ چارج کے بعد ٹرام 25سے 27کلو میٹر چلے گی،3 ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹائون ڈپو میں جا ری، پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائیگا
لاہور(آئی این پی )لاہور میں اب الیکٹرک الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی، چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ گئی، ابتدائی طور پر ٹرام کو کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام چلتی دکھائی دے گی، ایک ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے، جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔10منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25سے 27کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹائون ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔