خاتون کی منشیات بحالی مرکز میں خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر)نجی منشیات بحالی مرکز میں زیرِ علاج 28 سالہ خاتون نے خودکشی کر لی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں قائم منشیات بحالی مرکز میں زیرِ علاج خاتون نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔