کراچی ،تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث سات پروازیں منسوخ

کراچی (آئی این پی )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 7 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازیں شامل ہیں۔منسوخ ہونیو الی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اور121  بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔