شکاگو(آئی این پی )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا کے شہر شکاگو میں طلبہ، ماہرین تعلیم، نوجوان رہنمائوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرکے پاک امریکا تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔شکاگو یونیورسٹی میں طلبہ کے زیر اہتمام پہلے پاکستان سمٹ کے موقع پر سفیر رضوان سعید شیخ نے خصوصی نشست میں پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاک امریکا تعلقات اور ابھرتے ہوئے معاشی مواقع پر گفتگو کی۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل میں نوجوان نسل کے کردار کو اہم قرار دیا۔