پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتے ہی ختم

وزراء  کی غیر حاضری کے بارے میں وزیرِاعلی  مریم نواز کو خط کے ذریعے آگاہ کروں گا:سپیکر
لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزرا کے عدم موجودگی پر احتجاجا اجلاس ختم کر دیا۔اس موقع پر ملک احمد خان نے کہا کہ وزرا اور سیکریٹریز کی عدم موجودگی کے باعث اسمبلی اجلاس چلانا عملا ناممکن ہے، نہ وزیر آئے ہیں اور نہ ہی کوئی سیکریٹری، ایوان کی کارروائی کیسے چلائیں؟انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں، ایوان کا مزید بزنس بھی نمٹانا ہے، حکومتی رویے پر اپنی ناراضی سے وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کو خط کے ذریعے آگاہ کروں گا