یمن کی فوج کے650حملے‘108حوثی کمانڈر اور جنگجو ہلاک

ریاض،صنعا(آئی این پی )سعودی فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ ملک کے مغربی حصے میں ایک کروز میزائل اور جدہ کی بندرگاہ کے قریب ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جا گرا جس سے معمولی نقصان ہوا، تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔۔دریں اثنا یمن کی سرکاری افواج کے ترجمان کے مطابق سرکاری فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 654 حملے کیے ہیں۔فوجی ترجمان ماجد النزیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کارروائیوں میں 21 فضائی حملے، 36 ڈرون حملے، 20 راکٹ حملے اور توپ خانے کے 577 حملے شامل تھے۔ماجد النزیلی نے دعوی کیا کہ ان حملوں میں 109 حوثی کمانڈر اور جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ 76 فوجی گاڑیاں اور جنگی اثاثے تباہ یا ناکارہ ہو گئے۔