حکومت اور پی ٹی آئی رہنمائوںکی ایک اور ملاقات بے نتیجہ ختم

پی ٹی آئی نے کمیٹی میں شمولیت کا  فیصلہ نہیں کیا ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے خود نام نہیں دے سکتا
پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل کا آپشن موجود ہے :طارق فضل
اسلام  آباد(آئی این پی )پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل کے معاملے پرحکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ایک اور ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی، ملاقات حکومتی چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر کے درمیان ہوئی،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر گفتگوہوئی۔ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر نے طارق فضل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے ابھی تک کمیٹی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،پارلیمانی کمیٹی کے لئے  ازخود نام دینے سے قاصر ہوں۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ حکومت پی ٹی آئی کا یکساں نمائندگی کا مطالبہ مسترد کرچکی ہے ، پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونا ہے یا نہیں واضح جواب دے ۔ ذرائع کے مطابق طارق فضل نے انتباہ  کرتے ہوئے کہاکہ  پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل کا آپشن موجود ہے ،