جکارتہ (خصوصی رپورٹ) انڈونیشیا میں شدید بارشیں بارشوں نے تباہی مچادی،لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے مزید آٹھ افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،مٹی کا تودہ گرنے سیکئی گھرتباہ ہوگئے،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سیسڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب تھائی لینڈ میں بھی بارشوں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،ہلاک افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔