پیدائش، وفات، نکاح کی رجسٹریشن ، پاک آئی ڈی موبائل متعارف

 ابتدائی طور پر 3 اضلاع جہلم، چکوال اور ننکانہ میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا
 لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب کے 3 اضلاع میں پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پاگیا جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے۔ ای رجسٹریشن معاہدے کے تحت اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن پر دستیاب ہوگی۔ اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 3 اضلاع جہلم، چکوال اور ننکانہ میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے تاہم آگے چل کر اس سسٹم کو پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے