سڑکیں اور شاہراہیں پائیدار ترقی کے محر ک : عبدالعلیم خان

این ایچ ایقومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو معیاری بنانے کے لئے کوشاں ہے
اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سڑکیں اور شاہراہیں صرف نقل وحرکت کے راستے نہیں پائیدار ترقی کے محرک ہیں،آج ہم صاف،موثراورمضبوط نظامِ نقل وحمل کی تشکیل کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو معیاری بنانے کے لئے کوشاں ہے۔پائیدار ٹرانسپورٹ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا مزیدکہنا تھا ہم روڈ نیٹ ورک کو بہتر ڈیزائن اورموسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں،گرین موبیلیٹی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ آپریشنز کے ماحولیاتی اثرات میں کمی لانے پر کام کر رہے ہیں