کرکٹر محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

کابل(سپورٹس ڈیسک ) افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسی خیل نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں نوکھالی ایکسپریس کی طرف سے کھیلتے ہوئے حسن عیسی خیل نے والد کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے53 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی اور اس دوران 19 سالہ حسن عیسی خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔ محمد نبی اور ان کے بیٹے کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سیکھیلنے والیباپ بیٹیکی پہلی جوڑی بن گئی۔ اس موقع پر محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کیساتھ کھیلنے پر کافی خوش ہوں، بیٹے کے ساتھ کھیلنے کیلییکافی عرصے سے انتظار کررہا تھا، بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنایا اور اس نے ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دکھائی، میچ سے ایک دن قبل90 منٹ تیاری کی، بیٹیکوبتاتا رہا کس طرح کی بولزکا سامنا کرناپڑیگا۔ اس موقع پر حسن عیسی خیل نے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں، والد سخت مزاج نہیں لیکن ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں، افغانستان نیشنل ٹیم کی جانب سیکھیلنا میرا خواب ہے۔اس میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلزکو 41 رنز سے شکست دی تھی۔