لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر صوبہ بھر میں موبائل لائسنسنگ یونٹس کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع میں فعال پنک اور بلیو لائسنسنگ یونٹس روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔رواں ماہ مجموعی طور پر 33 ہزار شہریوں نے اون ڈور لائسنسنگ یونٹس سے استفادہ کیا، جن میں 12 ہزار نے لرننگ لائسنس جبکہ 13 ہزار نے فریش ریگولر لائسنس حاصل کیے۔ اسی طرح 5 ہزار سے زائد شہریوں نے موبائل لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی۔خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے تحت لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں پنک لائسنسنگ یونٹس فعال ہیں، جہاں اس ماہ 4500 خواتین کو موبائل یونٹس کے ذریعے لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں