ڈاکٹروں نے مہارت سے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی

حساس پروسیجر ڈاکٹر حوریہ نے انجام دیا، پروفیسرشاہد، فریاد، ڈاکٹر حسن نے نگرانی کی
چونگی امر سدھو کی 3 سالہ جنت نے کھیلتے  ہیئر پن نگل لی تھی ایکسرے کیا گیا تو پن نظر آئی
لاہور(آئی این پی )لاہور میں ڈاکٹروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سال کی بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی۔ترجمان جنرل اسپتال لاہور کے مطابق اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے ہیئر پن نکالی گئی، حساس پروسیجر ڈاکٹر حوریہ رحمان نے انجام دیا۔جنرل اسپتال لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ پروفیسرشاہد، پروفیسر فریاد، ڈاکٹر حسن سلیمان نے پروسیجر کی نگرانی کی۔اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ چونگی امر سدھو کی 3 سالہ جنت نے کھیلتے ہوئے ہیئر پن نگل لی تھی، بچی کے گھر والے جنت کو اسپتال لیکر آئے جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا تو معدے میں ہیئر پن نظر آئی جس پر بچی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا