گورنر فیصل کریم کنڈی سیاست کر رہے ہیں:علی محمد خان

علیمہ خان کی باتیں غیر اہم نہیں ہوتیں لیکن ان کا پارٹی میں کوئی کردار نہیں:رہنما پی ٹی آئی
  اسلام آباد(آئی ا ین پی  )  پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان  نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کی باتیں غیراہم نہیں ہوتیں لیکن ان کا پارٹی میں کوئی کردار نہیں ان کا کردار اپنے بھائی کی رہائی تک ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے  کہا کہ علیمہ خان کوئی بات کرتی ہیں تووہ غیراہم نہیں ہے، وہ اپنے بھائی کیلئے میدان میں ہیں، ان کا تحریک انصاف میں کوئی سیاسی کردار نہیں، ان کا کردار اپنے بھائی کی رہائی تک ہے، وہ پارٹی میٹنگزمیں بھی نہیں ہوتی ہیں۔