اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پائو نڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ دلائل تفصیل سے سنے گئے ہیں اب اس پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ کے ججز سے متعلق معاملات عمومی طور پر ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھیجے جاتے ہیں، کیوں نہ معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھیج دیا جائے؟۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ درخواست گزار جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رہا ہے بظاہر اس میں کوئی غیر قانونی پہلو نظر نہیں آتا