عمران خان کی بہنوں پر تشدد ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کرگیا:اعجاز چودھری

لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری  کا کوٹ لکھپت جیل سے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔خط  انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کے نام لکھا ہے جس میں انہوں ںے اڈیالہ کے باہر خواتین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ 31 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ناحق قید ہوں باہر کے حالات کا پتا دیر سے ہوتا ہے، آپ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کے اہل کاروں نے جو ظلم اور تشدد روا رکھا وہ ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کرگیا۔