اسرائیلی وزیراعظم کیلئے کئی ممالک کے دروازے بند، دورے پر گرفتاری کا امکان

نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوآو گیلنٹ کو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے بعد مشکلات کا سامنا ہے
    لندن (یواین پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے کئی ممالک کے دروازے بند ہوگئے۔ دورے کی صورت میں گرفتاری کا امکان ہے۔ برطانیہ اور آئرلینڈ نے گرفتاری کے لیے واضح اشارہ دیدیا۔نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوآو گیلنٹ کو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے بعد مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے بعد سوال جنم لے لے ہیں کیا اب وہ غیرملکی دورے کرسکیں گی عالمی فوجداری عدالت میں شامل تمام ایک سو چوبیس ممالک گرفتار کرنے کے پابند ہیں۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کے مرتکب قرار پانے والے اسرائیلی وزیراعظم کی حیثیت مفرور ملزم کی ہوگئی ہے۔ترکیہ، سپین، نیدرلینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور برطانیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔