نئی پالیسی کے مطابق 40 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز پوسٹ گریجوایشن میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں سرکاری سینئر ڈاکٹرز کیلئے اعلیٰ طبی تعلیم کی راہ میں بڑی رکاوٹ کھڑی کر دی گئی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے نئی پالیسی کے تحت 40 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایشن اور 45 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز کو سیکنڈ فیلوشپ کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔محکمہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب پوسٹ گریجوایشن کے داخلے کیلئے عمر کی بالائی حد مقرر کر دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے مطابق 40 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز پوسٹ گریجوایشن میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے اسی طرح 45 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز سیکنڈ فیلوشپ کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔