اسلام آباد(آن لائن)قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت اور جانی نقصان پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ایک بیان میں قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ ناخوشگوار واقعات میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا۔شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ‘ شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔