منی لانڈرنگ کی کارروائی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست میں ترامیم کی ہدایت

لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرا خسروِ بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف منی لانڈرنگ کی کارروائی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس فاروق حیدر نے احسن عابد کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ایف آئی اے کو دونوں سابق وزرا کیخلاف منی لانڈرنگ قانون کے تحت کارروائی کیلئے درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔