لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس محمد طارق ندیم نے راسخ الٰہی، تحریم الٰہی و دیگر کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی، عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ،درخواست میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔