افریقی شیروں کے ساتھ اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات گوجرانوالہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں افریقی شیروں کے ساتھ اسلحہ کی نمائش کرنے وا لے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے غیرقانونی 2 شیر برآمد کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ صدر گوجرانوالہ میں ایف آئی آر درج کر ا دی گئی اور ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے شیروں کو ایک پرائیویٹ وائلڈلائف بریڈنگ فارم منتقل کرنے کا حکم دے دیا اور ملزم کو اگلی سماعت تک جوڈیشل حوالات میں بند کر دیا۔