سفارتی محاذ پر نئی کشیدگی: بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا

سفارتی محاذ پر نئی کشیدگی: بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا

ویب ڈیسک: بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کی شخصیت قابل قبول نہیں اور وہ سابق امریکی صدور جیسے دانش مندانہ اور خوشگوار رویے کے حامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ملاقات پانچ سابق امریکی صدور بش، اوباما سمیت سے ہو چکی ہے لیکن ٹرمپ میں وہ خوبیاں نہیں پائی جاتیں۔یہ بیان ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا حصہ ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس سے سفارتی محاذ پر نئی کشیدگی کی توقع کی جا رہی ہے۔ششی تھرور نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے، جو عالمی سیاست میں ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔