اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 31 مارچ کے لیے مقرر کر دی ہے۔
رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے۔نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض بھی اٹھایا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کی 17 جنوری 2025 کی سزاؤں کے خلاف سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔