اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مرکزی اپیلیں سننے کے باعث سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں۔عدالت نے مرکزی اپیلیں سننے کے لیے کیس 7 مئی کو مقرر کر دیا ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پہلے مسترد کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جبکہ ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کو بھی سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی تھی۔