طالبان رجیم کو بڑا دھچکا، جرمنی کا افغان نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار

 کابل (خصوصی رپورٹ) سفارتی تنہائی کا شکار طالبان رجیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ جرمنی نے افغان نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ طالبان رجیم کی غیر جمہوری، آمرانہ اور پرتشدد پالیسیوں کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پرتنہائی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبان رجیم کی پالیسیاں افغانستان میں داخلی بحران کوجنم دینے کے ساتھ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بھی متاثرکررہی ہیں۔افغان میڈیا کابل ناؤ اورافغانستان انٹرنیشنل کے مطابق جرمنی نے برلن میں طالبان کے مقرر کردہ افغان سفارتی نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جرمنی طالبان کی حکومت کو افغانستان کی سرکاری حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا۔