ثناء یوسف کے قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی، والدہ عدالت میں آبدیدہ

اسلام آباد (آن لائن) ٹک ٹاکر ثناء  یوسف کے قتل کیس کی سماعت  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جس میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم، اسٹیٹ کونسل کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ سماعت ملتوی ہونے پر ثناء   یوسف کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے  کہا ہمیں جلد سے جلد انصاف چاہیے، اور انصاف میں تاخیر کی وجہ سے کسی اور بچی کے ساتھ یہ نہ ہو  ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی