اب تک مجھ پر پانچ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں:حیدر عباس

میری گاڑی دو مرتبہ اسلحہ کے زور پر چھینی گئی،  ڈرائیور بھی تشدد کا نشانہ بنا:ایم کیو ایم رہنما
 کراچی(آئی  این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک ان پر پانچ مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔ایک انٹرویو میں  حیدر عباس رضوی  بتایا وہ خود بھی ڈکیتی اور گاڑی چھیننے جیسے واقعات کا شکار ہوچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی گاڑی دو مرتبہ اسلحہ کے زور پر چھینی گئی، ایک واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی تشدد کا نشانہ بنا۔