سرکاری ہسپتالوں کو ادویات کی فہرستیں آویزاں کرنیکا حکم

 ہسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے اور صفائی ستھرائی بھی یقینی بنانے کی سخت ہدایت 
لاہور (خصوصی رپورٹ) سپیشل سیکرٹری صحت نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں جاری کرنے کا حکم دیدیا، ڈیجیٹل، مینول فہرستیں آویزاں کرنا ہونگی۔تفصیل کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، اب سرکاری ہسپتالوں میں کون کون سی دوا دستیاب ہے یہ سب کی نظرمیں ہو گا۔ سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ ہر سرکاری ہسپتال اب دوائوں کی ڈیجیٹل، مینول فہرستیں آویزاں کریگا۔سپیشل سیکرٹری صحت طارق محمود رحمانی کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں شکایات کائونٹرز فعال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ طارق رحمانی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، ہسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپیشل سیکرٹری صحت نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی بھی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے، فیصلے سپیشل سیکرٹری صحت آپریشنز پنجاب کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے۔