فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا، 5افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،ایک زخمی نے ہسپتا ل میں دم توڑا،
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں پھرخونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گوادرمیں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں 5افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔تاہم فائرنگ واقعہ میں زخمی شخص بھی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے جس میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے۔