اورماڑہ بلوچستان کے ساحل پر پھنسنے والی نایاب ڈولفن کو بچا کر سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا

اورماڑہ بلوچستان کے ساحل پر پھنسنے والی نایاب ڈولفن کو بچا کر سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے ساحل پر نایاب ریسو ڈولفن کی آمد کے باعث ماہی گیروں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔

خوبصورت مخلوق کے ساحل پر نظر آتے ہی ماہی گیروں نے اس کا استقبال کیا اور پھر اسے واپس گہرے سمندر کی طرف چھوڑ دیا۔یہ ڈولفن ریسو ڈولفن کہلاتی ہے اور اورماڑہ ساحل پر پھنس گئی تھی۔ ماہی گیروں نے فوری طور پر ڈولفن کی مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔اس منظر کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگ بھی موجود تھے، جو اس نایاب ڈولفن کی آمد کے موقع پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔