ملک میں خاطر خواہ چینی موجود :افواہیں پھیلا کرقیمت بڑھائی جارہی :شوگرملز ایسوسی ایشن

چینی کی قیمت مقرر کردہ حد پر آگئی ، ایکسپورٹ سے قیمتوں میں اضافے کی خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں 
لاہور(آئی این پی) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ سٹاک موجودہے۔لاہور میں شوگرملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قلت کے تاثر کویکسرمستردکردیا گیا۔ترجمان شوگرملز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا  چینی کی قیمتیں حکومت کی مقرر کردہ حد پر آگئی ہیں اور چینی کی ایکسپورٹ سے قیمتوں میں اضافے کی خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں،کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا افواہیں پھیلاکر قیمتیں بڑھارہے ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 80فیصد چینی صنعتی اورکمرشل سیکٹر جب کہ 20فیصدگھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں، حکومت دونوں سیکٹرز کے لیے قیمتوں کے تعین کا الگ طریقہ کار اپنائے۔