واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام اور علاقائی انتہا پسند نیٹ ورکس سے نمٹنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں سال 2023 میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق تازہ ترین نیشنل رسک اسسمنٹ (این آر اے)مکمل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی گئی ہے۔رپورٹ میں سال 2023 میں دہشت گرد حملوں میں تیزی سے اضافے سمیت اہم سیکیورٹی چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ جائرہ رپورٹ میں 87 دہشت گرد تنظیموں کا جائزہ لیا گیا، علاقائی مسائل کا تجزیہ کیا گیا جب کہ عطیات اور بھتہ خوری کو دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے اہم ذرائع کے طور پر شناخت کیا گیا۔