اسلام آباد(یواین پی)توشہ خانہ 2 کیس باربارکیوں ملتوی ہورہاہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وجوہات جاننے کیلئے درخواست دائر کردی،بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاء کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر اور اس کی وجوہات بتانے کیلئے سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر سماعت ملتوی یا منسوخ کرنا سنجیدہ معاملہ ہے۔سماعت بغیرقانونی وجہ کے منسوخ یا ملتوی نہیں کی جاسکتیں۔