پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا کا رمضان ریلیف پیکیج پی ٹی آئی کارکنوں میں تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم این اے، ایم پی اے اور صوبائی وزیر کے پانچ، پانچ ہزار افراد کو رقوم ملیں۔خیبر پختونخوا کا 10 ارب 20 کروڑ کا رمضان ریلیف پیکیج پی ٹی آئی کے پارٹی ورکرز میں تقسیم کردیا گیا۔ ضلع کرک میں 22 ہزار500 افراد کو فی کس 10 ہزار روپے دیئے گئے۔ مستحقین میں ایم این اے، ایم پی اے خورشید خٹک اور صوبائی وزیر سجاد بارکوال کے 5، 5 ہزار افراد سمیت پی ٹی آئی کے بعض حاضر سروس ملازمین بھی مستحق افراد میں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے حاصل کی گئی فہرستوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے اعلان کردہ رمضان ریلیف پیکیج کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔ فہرستوں پرنجی ٹی وی کی تحقیق پر پتہ چلا کہ ریلیف پیکیج سے مستحق افراد کی بجائے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور من پسند افراد کو نوازا گیا۔ 22 ہزار500 افراد کو 10 ہزار روپے فی کس ملے۔ مستحقین میں ایم این اے کے 5 ہزار افراد جبکہ ایم پی اے خورشید خٹک اور صوبائی وزیر سجاد بارکوال کے پانچ، پانچ ہزار افراد بھی شامل ہیں۔