مسٹر بیسٹ نے رونالڈو کے ہمراہ کولیبریشن کا حیران کْن تجربہ شیئر کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اپنی مشترکہ ویڈیو کی شوٹنگ کے تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رونالڈو نے مجھے توقع سے کہیں زیادہ وقت دیا اور شوٹنگ کے بعد اپنے گھر بھی مدعو کیا۔حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے بتایا کہ میں اس کولیبریشن کے دوران ابتداء   میں یہی سمجھ رہا تھا کہ رونالڈو کے مصروف شیڈول کے باعث مجھے بہت محدود وقت ملے گا۔ان کے مطابق میں نے سوچا تھا کہ شاید ہمیں صرف چند منٹ ملیں گے، اس لیے میں نے ویڈیو کا پورا کانسپٹ اسی مختصر وقت کے مطابق تیار کیا تھا۔مسٹر بیسٹ نے کہا کہ شوٹنگ سے پہلے میں حتیٰ الامکان رونالڈو کے وقت کا احترام کرنا چاہتا تھا اور ان کے شیڈول کو آسان بنانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اصل تجربہ میری توقعات سے بالکل مختلف ثابت ہوا۔ورلڈ کپ کے ا?غاز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے پر رونالڈو کا بڑا اعترافمسٹر بیسٹ کے مطابق رونالڈو نے خود کہا کہ جتنا وقت درکار ہو ہم لے سکتے ہیں تاکہ مواد بہتر انداز میں تیار ہو سکے اور کسی قسم کی جلد بازی نہیں تھی۔یہ کولیبریشن بعد میں 2024ء کے سب سے بڑے آن لائن پروجیکٹس میں شمار ہوا، جس میں رونالڈو کی یوٹیوب ویڈیو ’ا?ئی میٹ مسٹر بیسٹ ٹو بریک دی انٹرنیٹ‘ اور مسٹر بیسٹ کی ویڈیو ’بیٹ رونالڈو، وِن 10 لاکھ ڈالرز‘ شامل ہیں۔