لندن (شوبز ڈیسک)دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنی دیرینہ دوست اور گیمنگ اسٹریمر تھیا بوئسن کے ساتھ شادی کر لی۔مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے مسز بیسٹ مل گئی اور یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا انتہائی خوش اور رومانوی انداز میں نظر آیا، جبکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔26 سالہ تھیا بوئسن جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی معروف کنٹینٹ کری ایٹر، مصنفہ اور گیمنگ اسٹریمر ہیں۔