میکسیکوسٹی (آئی این پی ) میکسیکو کی حکومت نے معروف یو ٹیوبر مسٹر بیسٹ پر مقدمہ دائر کردیا ہے کہ انہوں نے قدیم مقامات کی ویڈیوز کو ذاتی منافع اور اپنے چاکلیٹ برانڈ کی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسٹر بیسٹ نے میکسیکو کی قدیم تہذیب مایا کے آثارِ قدیمہ سے متعلق ویڈیو 10 مئی کو یوٹیوب پر اپلوڈ کی تھی اور تب سے یہ تقریباً چھ کروڑ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔مسٹر بیسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 2000 سال پرانے قدیمی مندروں کے عنوان سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں مایا تہذیب کے قدیمی شہروں کی سیر کروائی۔میکسکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی کہ کن شرائط پر یوٹیوبر کو رسائی دی گئی تھی۔