کراچی(آئی این پی)پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا