کراچی(خصوصی رپورٹ )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، تاہم ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس ایک ہزار کے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 51 ہزار 285 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 837 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا