تنخواہ یکم کے بجائے ہر ماہ 25 تاریخ کو پنشن 26 تاریخ کو ادا کی جائے گی‘مراسلہ جاری
کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ کے سرکاری ملازمین کووقت سے قبل تنخواہوں،پنشن اور دیگر واجبات کی ادا ئیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔صوبائی حکو مت کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہ یکم تاریخ کے بجائے ہر ماہ 25 تاریخ کو ادا کی جائے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن یکم تاریخ کے بجائے ہر ماہ 26 تاریخ کو ادا کی جائے گی۔سپلیمیٹری پیرول کی ادائیگی بھی ہر ماہ 29 تاریخ کو کی جائے گی،جی پی فنڈ اور دیگر ادائیگیاں بھی ہر ماہ6سے 16 اور20 تاریخ تک ادا کردی جائیں گی۔اکائوٹنٹ جنرل سندھ نے اس حوالے سے تحریری مراسلہ جاری کردیاہے