وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں، محکموں نے تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کیلیے کام شروع کردیا ۔