پشاور سیف سٹی منصوبے کو دیگر اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ

 آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف اضلاع کیلئے 5 ارب 80 کروڑ  مختص کئے گئے ہیں:بجٹ دستاویز
 پشاور(یواین پی) سیف سٹی منصوبے کو پشاور کے بعد ضم اضلاع سمیت دیگر اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف اضلاع کیلئے 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام کیلئے 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔جرائم کی روک تھام اور دہشت گردی واقعات پر قابو پانے کے لئے پشاور کے بعد جنوبی و شمالی وزیر ستان، اورکزئی، کرم، خیبر، مہمند، باجوڑ، کوہاٹ، ٹانک، مردان، سوات، کرک، مانسہرہ میں بھی سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پشاور سیف سٹی منصوبے کیلئے مزید 70 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرنے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے،