گلوبل پیس انڈیکس 2025: دنیا کے 10 سب سے پُرامن ممالک کی فہرست جاری

گلوبل پیس انڈیکس 2025: دنیا کے 10 سب سے پُرامن ممالک کی فہرست جاری

انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، گلوبل پیس انڈیکس 2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ پُرامن 10 ممالک کی فہرست شائع کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، یہ درجہ بندی معاشرتی استحکام، سیاسی امن، عسکری اخراجات، اندرونی و بیرونی تنازعات اور جرائم کی شرح جیسے مختلف عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق، 2025 میں سب سے زیادہ پُرامن ممالک درج ذیل ہیں:
آئس لینڈ
مسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پُرامن ملک قرار پایا۔ ملک میں نہ ہونے کے برابر جرائم، سیاسی استحکام اور عدم تشدد کا ماحول اسے سرفہرست رکھے ہوئے ہے۔
آئرلینڈ
کم عسکری مداخلت اور بڑھتے سیاسی استحکام کی بدولت دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ امن قائم رکھنے کے حوالے سے اس کی پالیسیوں کو سراہا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ
ایشیا پیسیفک خطے کا سب سے پُرامن ملک، جہاں دہشت گردی اور تشدد کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
آسٹریا
مستحکم سماجی ماحول، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شرکت اور کم عسکری اخراجات نے اسے چوتھے نمبر پر رکھا۔
سوئٹزرلینڈ
غیرجانبدار خارجہ پالیسی، سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات نے اسے پانچویں پوزیشن پر برقرار رکھا۔
سنگاپور
ایشیا کا محفوظ ترین ملک، جہاں نظم و ضبط، سخت قوانین اور بہترین سماجی تحفظ نے اسے چھٹے نمبر پر جگہ دلوائی۔
پرتگال
جرائم میں کمی اور امن کے فروغ کیلئے اقدامات نے پرتگال کو ساتویں نمبر پر لا کھڑا کیا۔
ڈنمارک
معاشرتی انصاف اور فلاحی نظام میں بہتری کے باوجود عسکری اخراجات میں معمولی اضافے نے اسے آٹھویں نمبر پر رکھا۔
سلووینیا
یورپی ممالک میں پُرامن سیاسی ماحول اور کم شورش کی وجہ سے نویں نمبر پر ہے۔
فن لینڈ
جرائم میں کمی، سیاسی استحکام اور مؤثر عدالتی نظام کے باعث فِن لینڈ کو دسویں پوزیشن دی گئی۔